جموں و کشمیر کے سرینگر شہر میں تعینات سشتر سیما بل (ایس ایس بی) کے ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی ہے۔
ایس ایس بی کے ترجمان نے کہا ’’دس بٹالین میں تعینات منوج ناتھ نے گزشتہ شب قلب میں تکلیف کی شکایت کی جس کے بعد انہیں نزدیکی ہسپتال میں منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔‘‘