اردو

urdu

ETV Bharat / state

'سرینگر میں جلد دوڑے کی میٹرو'

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ انتظامی کونسل نے میٹرو پروجیکٹ کو منظوری دے کر مرکزی حکومت کو بھیج دیا۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : Mar 1, 2021, 10:16 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرینگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو پروجیکٹ پر کام شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس میٹرو پروجیکٹ کو انتظامی کونسل نے منظوری دے کر مرکزی حکومت کو بھیج دیا ہے۔

منوج سنہا نے پیر کے روز ایک تعمیری پروجیکٹ کا افتتاح کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا: 'یہاں بہت کچھ نیا نظر آئے گا۔ بڑی چیز میں کہنا چاہتا ہوں۔ سرینگر میں آنے والے دنوں میں میٹرو بنے گا۔ انتظامی کونسل نے اس کو منظوری دے کر بھارت سرکار کو بھیج دیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ بھارت کی مرکزی کابینہ اس کو جلد از جلد منظوری دے گی'۔

انہوں نے کہا 'سرینگر اور جموں میں سمارٹ سٹی پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ سرینگر میں کار پارکینگ سہولیات میں آنے والے دنوں میں مزید بہتری لائی جائے گی'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details