سرینگر:صوبائی کشمیر، وجے کمار بدھوری، کا کہنا ہے کہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت جاری کاموں کے ابتدائی مراحل 15 اپریل تک مکمل کیا جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سمارٹ سٹی کے جو بھی کام جی 20 اجلاس کے مد نظر ہو رہے ہیں ان کو 15 اپریل تک مکمل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ صوبائی کمشنر نے سمارٹ سٹی کے تحت دردست لئے گئے کاموں کو دو شفٹوں میں انجام دیا جا رہا ہے۔ دن اور رات کے اوقات میں کاموں کی تکمیل عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنے پڑے۔ بدھوری نے کہا کہ لوگوں کو 15 اپریل تک مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا، تاہم بعد میں سب کچھ ٹھیک ہوگا۔
ادھر، رواں برس مئی کے دوسرے ہفتے میں سرینگر میں جی 20 کا اجلاس منعقد ہونے والا ہے ایسے میں تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سرینگر جی 20 اجلاس کے لیے انتظامیہ سڑکوں کی مرمت اور پانی کی نکاسی کے نظام کی مرمت وغیرہ کے پیشگی انتظامات کر رہی ہے۔ شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے اور پارکوں کو دیدہ زیب بنانے کے علاوہ دیواروں کی پینٹنگ کے لیے ہدایات دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق اس تقریب کی میزبانی ’’فخریہ لمحہ‘‘ ہوگا کیونکہ یہ مرکزی کے زیر انتظام علاقے میں منعقد ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے۔ سرینگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد ایک انتہائی اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ اس سے سیاحت کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی، ایسے میں سرینگر میں منعقد ہونے والے اس اجلاس کی خاطر انتظامات کے لیے مختلف محکمہ جات اپنی اپنی تیاریوں میں جٹ گئے ہیں۔