سرینگر کے نالہ بل، نوشہرہ علاقے کے لوگوں نے ہفتہ کو لاوڈا (LAWDA) کے خلاف خاموش احتجاج کیا۔
احتجاج کر رہے لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پائین شہر میں واقع نالہ امیر خان اور اس کے کناروں پر جمع کوڑا کرکٹ کو صاف کرنے میں متعلقہ محکمہ لیت و لعل سے کام لے رہا ہے۔
نالہ امیر خان کو صاف کیے جانے کا مطالبہ انہوں نے کہا کہ آس پڑوس سے بھی کوڑا کرکٹ لاکر راست نالہ امیر خان کی نذر کیا جا رہا ہے۔ انکے مطابق کوڑا کرکٹ سے اٹھنے والی بدبو سے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
مقامی باشندوں کے مطابق انہوں نے نالہ امیر خان کو صاف کیے جانے سے متعلق کئی مرتبہ متعلقہ محکمہ سے گزارشات کیں، تاہم انکے مطابق عوامی مطالبات کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا۔