جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے علاقہ شہر خاص میں موجود 700 سالہ تاریخی پتھر مسجد آثار قدیمہ کی عدم توجہ کی شکار ہے۔
آثار قدیمہ کی نظر اس مسجد پر نہ ہونے ہونے کی وجہ سے یہ خستہ حالت میں ہے، لوگوں نے آج نماز جمعہ کے بعد مسجد کے احاطے میں محکمہ آثار قدیمہ کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر سرینگر میں موجود 700 سالہ پرانی تاریخی پتھر مسجد کو آثار قدیمہ نے کئی سالوں سے نظر انداز کیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسجد دن بہ دن بوسیدہ ہوتی جارہی ہے۔