سری نگر: آگ کی وارداتوں میں ہورہے اضافے کے پیش نظر سری نگر پولیس نے ضلع میں ہیٹنگ آلات بیچنے والی دکانوں کی چیکنگ کے لئے زور دار مہم شروع کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غیر معیاری اور نقلی ہیٹنگ آلات بیچنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔Srinagar Police started checking shops
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے کئی علاقوں میں پولیس کی ٹیموں نے ہیٹنگ آلات بیچنے والی دکانوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔سری نگر پولیس نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کی سربراہی میں ہماری ٹیموں نے ہیٹنگ آلات بیچنے والی دکانوں کی چیکنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے۔'
ٹویٹ میں کہا گیا کہ غیر معیاری اور نقلی ہیٹنگ آلات بیچنے والوں کے خلاف تحت قانون کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولیس نے لوگوں سے بھی اس سلسلے میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ بتادیں کہ وادی میں سردیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی لوگ گرمی کے لئے الیکٹرانک آلات کا استعمال کرتے ہیں۔