اردو

urdu

ETV Bharat / state

Srinagar Police on Tenant Verification: کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیر کمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس - LATEST NEWS SRINAGAR

سرینگر پولیس نے مقامی لوگوں کو کہا کہ ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو کرایے پر کمرے فراہم کرنے سے گریز کریں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔Srinagar Police on Tenant Verification

srinagar-police-says-tenant-verification-required-while-giving-rooms
کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیرکمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس

By

Published : May 18, 2022, 10:56 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے مقامی لوگوں کو کہا کہ ویری فکیشن کے بغیر کسی بھی شخص کو کرایہ پر کمرے فراہم کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔Srinagar Police on Tenant Verification

کرایہ داروں کو ویری فکیشن کے بغیرکمرہ نہ دیا جائے، سرینگر پولیس
پولیس کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز جو ملزمان ایک نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی میں گرفتار کیے گئے ہیں۔ ان کا تعلق بارہمولہ کے رفیع آباد سے ہے اور وہ صورہ کے ملہ باغ میں کرایہ کے کمرے میں رہتے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے بغیر کسی پولیس ویریفیکشن کے ان افراد کو کرایہ پر کمرہ دیا تھا۔ پولیس نے کہا مذکورہ مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز پولیس نے تین نوجوانوں کو ایک نابالغ لڑکی کی جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا تھا جن پر قانونی کاروائی شروع کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details