سرینگر:رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کی ایک جانب گورنمنٹ ڈینٹل کالج سرینگر میں خاص تقریب منعقد ہے۔ تقریب پر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبدللہ نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی، جب کہ این سی کے معاون جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال مہان ذی وقار کے طور موجود رہے۔ تقریب میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ شخصیات کے علاوہ والدین اور بچوں کی ایک خاصی تعداد نے بھی شرکت کی۔ تقریب کی صدارت رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے صدر اور سابق اسلمبی اسپیکر مبارک گل نے کی۔ Rural Development Society Programme in Srinagar
مزید پڑھیں:
عمر عبداللہ نے کہا کہ اس بدعت کا علاج صرف ایک مذہب، ایک طبقے، ایک علاقے یا ایک سیاسی پارٹی کے پاس نہیں بلکہ بطور مجموعی پورے سماج کے پاس ہے اور ہم سب کو مل کر اس کے خلاف لڑنا ہوگا اور ایسے بچوں کی مدد کرنے کے لیے آگے آنا ہوگا۔ ہماری پہلی ترجیح ایسے بچوں کو منشیات کی طرف سے راغب ہونے سے روکنا ہونی چاہیے، جنہوں نے ابھی تک منشیات کا استعمال نہیں کیا ہے لیکن منشیات کے استعمال کا سوچ رہے ہیں اور پھر ایسے نوجوانوں کو باہر نکالنا ہے جو اس دلدل میں پھنس گئے ہیں تاکہ انہیں ان کا مستقبل لوٹایا جاسکے۔ اس کے لیے ہم سب کو یہ تہیہ کرنا ہوگا کہ جہاں بھی منشیات کا استعمال، خرید و فروخت اور کاشتکاری ہو اُس کے خلاف مل جُل کر آواز اُٹھائیں۔
تقریب کے اختتام پر عمر عبداللہ نے مادرِ مہربان ایوارڈ تقسیم کیے، جن میں حضرت علمدارِ کشمیرؒ، لل دید ایوارڈ، مرحوم حامد کشمیری ایوارڈ کے ساتھ ساتھ اُس نوجوانوں کے بھائی کو بہادری کا ایوارڈ دیا گیا جس نے پہلگام میں سیاحوں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان گنوا دی۔
مزید پڑھیں: