اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میئر کی مذہبی و سیاحتی مقامات کو بند کرنے کی تجویز

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں تیزی سے ہو رہے اضافے کو روکنے کے لیے شہر کے میئر جنید متو نے لیفٹیننٹ گورنر کو دس نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔

سرینگر مئیر کی مذہبی و سیاحتی مقامات کو بند کرنے کی تجویز
سرینگر مئیر کی مذہبی و سیاحتی مقامات کو بند کرنے کی تجویز

By

Published : Apr 23, 2021, 7:26 PM IST

سرینگر کے میئر جنید متو نے لیفٹیننٹ گورنر کو ایک مکتوب کے ذریعے کورونا مثبت معاملات کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے چند تجاویز پیش کی ہیں جن میں مذہبی و سیاحتی مقامات کو بند کرنے، سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری میں تخفیف اور چھاپڑی فروشوں کی تعداد میں بھی روزانہ کمی کرنا شامل ہے۔

انہوں نے مکتوب میں مزید لکھا ہے کہ شہر کے اندر داخل ہونے والے ہر مسافر کی کووڈ ٹیسٹنگ کرائی جانی چاہیے اور اہم خدمات والے سرکاری دفاتر میں روٹیشنل طریقے سے 50 فی صد ملازمین جبکہ دیگر دفاتر میں 33 فیصد ملازمین کو روزانہ حاضر رہنے کا مشورہ بھی پیش کیا ہے۔

قابل توجہ ہے کہ سرینگر میں گزشتہ تین ہفتوں سے کورونا وائرس کے معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

انتظامیہ نے پہلے ہی جموں و کشمیر کے شہر و دیہات میں مارکٹ اور ٹرانسپورٹ نظام کو محدود کر دیا ہے جبکہ سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال میں او پی ڈی کو بھی بند کر دیا ہے۔ وہیں تعلیمی اداروں کو بھی بند رکھنے کے احکامات پہلے ہی صادر کیے جا چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details