اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ضلع 'آرینج زون' قرار - کشمیر میں کورونا کیسز

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کو آرینج زون میں رکھا گیا ہے۔

سرینگر ضلع 'آرینج زون' قرار
سرینگر ضلع 'آرینج زون' قرار

By

Published : Mar 30, 2021, 8:45 PM IST

جموں و کشمیر میں کووڈ کیسز میں اضافے کے پیش نظر انتظامیہ نے منگل کے روز سرینگر آرینج زون میں رکھا گیا ہے جبکہ لاکھنپور کو کنٹینمنٹ زون اور جواہر ٹنل کے دونوں طرف کے ملحقہ علاقوں کو ریڈ زون میں رکھا گیا ہے۔ وہیں یو ٹی کے دیگر اضلاع کو گرین زون قرار دیا گیا ہے۔

سرکاری بیان کے مطابق چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر جموں و کشمیر کے اضلاع کی سرخ، آرینج اور گرین زون میں درجہ بندی کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق لی گئی جائزہ میٹنگ کے بعد لیا گیا ہے۔ اس میٹنگ میں فائنانشل کمشنر صحت، جموں اور کشمیر کے صوبائی کمشنر اور دیگر افسران موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details