سرینگر (جموں کشمیر):محکمہ صحت و طبی تعلیم نے وادی کشمیر کے تمام ضلع اور ٹیرشری کیئر ہسپتالوں میں موسم سرما کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دی ہے وہیں تمام لازمی تیاریاں بھی مکمل کرنے کی حکم جاری کیا ہے۔ محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں کے منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں میں ادویات کا ذخیرہ، گرمی کے انتظامات، ایمبولنس گاڑیوں کی دستیابی اور طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی اور بلا خلل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ایسے میں جی ایم سی سرینگر کے زیر نگران کام کرنے والے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹس کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ سردیوں کے لیے ادویات کی دستیابی، گرمی اور دیگر ضروری انتظامات کو جلد از جلد مکمل کریں۔ حکم نامے میں ضلع اور سب ضلع استپالوں میں کنڑول قائم کرنے اور طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے کو کہا گہا ہے تاکہ موسم سرما کے دوران دور افتادہ علاقوں سے مریضوں کو ٹیریشری کیئر ہسپتالوں میں منتقل نہ کرنا پڑے۔