جموں و کشمیر میں چونکہ کووڈ-19 کے واقعات میں ہر نئے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے پیدہ شدہ صورتحال میں آکسیجن کی مانگ میں بھی دھیرے دھیرے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اثنا میں جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ نے جمعرات کو سری نگر میں آکسیجن بنانے والی تمام یونٹوں کو ہدایات دی ہے کہ وہ صرف نامزد ہسپتالوں اور کلینکوں کو آکسیجن ریفِل سپلائی کریں-
انہوں نے جمعرات کی شام ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام آکسیجن بنانے والی یونٹس کو ہدایت دی ہے کہ وہ نجی اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کو آکسیجن ریفلِنگ کی سپلائی فوری طور بند کریں-
ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) سرینگر کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر اعجاز اسد نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سرینگر میں آکسیجن بنانے والی تمام یونٹوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ صرف نامزد اسپتالوں / کلینکوں میں آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور کسی بھی نجی ادارے / این جی او کو فوری طور پر آکسیجن ریفلنگ کی فراہمی بند کر دیں۔