جموں و کشمیر میں گزشتہ کچھ دنوں سے کورونا وائرس کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جب کہ اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔ اس پس منظر میں ایل جی موج سنہا نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کے دوسری ڈوذ کو ایک ہفتے کے اندر سو فیصد تک مکمل کریں۔
کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ، ویکسین کا دوسرا ڈوز مکمل کرنے ایل جی کی ہدایت منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 59 فیصد آبادی کا ویکسین کا دوسرا ڈوز مکمل ہوا ہے اور سو فیصد کوریج کو ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر میں ویکسین کافی تعداد میں دستیاب ہے اور طبی عملے کو اس کی پرواہ نہیں کرنی چاہئے۔ انہوں نے متعلقہ پولیس و سول انتظامیہ کے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کو کووڈ ایس او پیز کی پابندی کرانے پر مہم جوئی تیز کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:سرینگر:سرینگرہوائی اڈہ بڑے ہوائی اڈوں کے زمرے میں شامل
قابل ذکر ہے کہ سرینگر کے ڈپٹی کمشنر محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے ایک ہفتہ سے سرینگر میں متواتر طور پر کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے اور روزانہ متاثر ہونے والے افراد میں سے 60 فیصد کا تعلق سرینگر سے ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو ہفتے ہمارے لئے اہم ہیں اگر لوگ ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو وائرس کی تیسری لہر سرینگر شہر سے ہی شروع ہوگی۔
اعجاز اسد نے بتایا کہ لال بازار میں 20، بمنہ میں 17، چھانہ پورہ میں 18 جب کہ دیگر کئی علاقوں میں متاثرین کی تعداد 10 اور 15 رہی ہے۔جموں و کشمیر میں 43 دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 491 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متوفین کی مجموعی تعداد 2263 ہوئی ہے۔