اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر: پھول کھلے ہیں گلشن گلشن - موسم بہار کی آمد

نہ صرف مقامی بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی پھولوں سے بھرے اس باغ کی سیر و تفریح کے علاوہ ان پر مسرت مناظر کو اپنے کمیروں میں قید کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن
پھول کھلے ہیں گلشن گلشن

By

Published : Mar 19, 2021, 7:31 PM IST

وادی کشمیر میں موسم بہار کی آمد آمد ہے. جہاں اس وقت ایک الگ اور منفرد رنگنت ہر چہار سو دیکھنے کو مل رہی ہے۔ وہیں، تاریخی ہری بربت کے قلع کے دامن میں واقع بادام واری میں بادام کے شگوفوں نے ہر طرف سفید اور گلابی رنگ بکھیر دیا ہے۔ تین سو کنال اراضی پر پھیلے ہوئے اس باغ میں سینکڑوں بادام کے درختوں پر کھلے پھولوں کی خوبصورتی اور دلکشی سیاحوں کو اپنی طرف راغب کررہی ہے۔

نہ صرف یہاں کے مقامی بلکہ ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی پھولوں سے بھرے اس باغ کی سیر و تفریح کے علاوہ ان پر مسرت مناظر کو اپنے کمیروں میں قید کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

بادام کے درخت اس وقت ایک خوشنما تصویر پیش کرتے ہیں۔ ان پر رونق نظاروں کا لطف اٹھانے والے ملکی اور غیر ملکی سیاح کہتے ہیں کہ انہوں نے بادام کے ان شگوفوں کا اس طرح کا دلکش منظر پہلی بار دیکھا ہے۔

پھول کھلے ہیں گلشن گلشن

بادام کے درختوں کے ساتھ ساتھ اس باغ کے بیچوں بیچ ایک شاندار گنبد اور ایک کنواں بھی موجود ہے جو کہ وارث خان کے علاقے چاہ کے نام سے کافی مشہور ہے۔ بادام واری کو سنہ 2008 میں جموں و کشمیر بینک نے بحال کرکے تفریح گاہ بنایا تھا۔ جہاں سال 2008 سے قبل سیاح مئی میں کشمیر کا رخ کرتے تھے۔ وہیں، اب بادام واری اور باغ گل لالہ کی بدولت سیاح مارچ کے مہینے سے ہی وادی وارد ہوتے ہیں۔

ملک کی مختلف ریاستوں سے آنے والے سیاح اس باغ کی سیر کرنے میں اپنی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ وہیں یہاں کے مقامی لوگ بھی بڑی تعداد میں بادام واری کے حسین نظاروں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ گزشتہ کل سے اگرچہ بادام واری کو سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم ہفتے کی شام ایک تمدنی پروگرام کے انعقاد کے ساتھ ہی حکومتی سطح پر باغ کو کھولے جانے کا باضابطہ طور اعلان کیا جائےگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details