اردو

urdu

By

Published : Jun 10, 2021, 9:14 PM IST

ETV Bharat / state

مرحوم مولانا قاسم شاہ کے یوم وصال پر خراج تحسین پیش

انجمن نصرت الاسلام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ مولانہ محمد قاسم شاہ کی خدمات ملت کشمیر کے لیے انتہائی قابل قدر اور بیش بہا اثاثہ ہیں جنہیں کشمیری قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔

مولانا قاسم شاہ
مولانا قاسم شاہ

تعلیمی انجمن نصرت الاسلام نے کشمیر کے نامور، مایہ ناز اور سرکردہ بزرگ اور عالم دین مولانا محمد قاسم شاہ بخاری کے ان کے 22 یوم وصال پر زبردست خراج عقیدت ادا کیا۔

انجمن نے اپنے جملہ اراکین خاص کر نظر بند رکھے گئے صدر انجمن مولوی محمد عمر فاروق نے مرحوم مولانا قاسم شاہ بخاری کی جلیل القدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انجمن نصرت الاسلام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مولانا قاسم شاہ کی طویل ترین تعلیمی، تدریسی، تصنیفی، تبلیغی اور تفسیری خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات ملت کشمیر کے لیے انتہائی قابل قدر اور بیش بہا اثاثہ ہیں جنہیں کشمیری قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹویں جماعت کے طالب علم نے عالمی ریکارڈ قائم کیا


بیان میں انجمن نصرت الاسلام نے مزید کہا کہ یہ بات باعث اعزاز ہے کہ مولانا قاسم شاہ بخاری کے قابل مخر شاگردوں میں انجمن کے سابق سربراہ مولوی محمد فاروق سمیت درجنوں ہم عصر علماء، فضلاء، مفتان کرام، ادیب اور دانشور شامل ہیں۔ جنہوں نے جموں و کشمیر عوام کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details