سرینگر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے ملکی سطح پر اپنی نمایاں حیثیت بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ایسے میں یہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ بن گیا ہے۔ ایئر پورٹ اٹھارتی آف انڈیا جس کی نگرانی میں پورے ملک کے 133 ہوائی اڈے کام کررہے ہیں کے لئے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈہ زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ ہے۔
اعدادو شمار کے مطابق سرینگر ہوائی اڈہ، نیتاجی سباش چندر بوس کولکتہ اور پونے ہوائی اڈے کے بعد ایئر پورٹ اٹھارتی آف انڈیا کے لئے یہ تیسرا سب سے زیادہ منافع کمانے والا ہوائی اڈہ ہے۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے مطابق سرینگر ہوائی اڈے نے 20.16 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے جبکہ کولکتہ اور پونے کے ہوائی اڈوں نے بالترتیب 145.28 کروڑ او 39.18 کروڑ روپے کا منافع کمایا ہے۔ اسی طرح جموں اور لہیہ ہوائی اڈوں نے بالترتیب 0.09 کروڑ روپے اور 2.82 کروڑ روپے منافع کے طور کمائے ہیں۔