اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: سرینگر میں گھر گھر طبی سروے کا آغاز - Kashmir

سرینگر میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کرنے کے لیے گھر گھر طبی سروے کی شروعات کی گئی ہے۔

door to door survey
کورونا وائرس: سرینگر میں گھر گھر طبی سروے کا آغاز

By

Published : Apr 27, 2020, 7:24 PM IST

جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے متعلق مکمل جانکاری اور اس سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے انتظامیہ نے پیر سے گھر گھر طبی سروے کا آغاز کیا ہے جو دو ہفتوں میں مکمل کیا جائے گا۔

اس سروے میں ضلع سرینگر کی پوری آبادی کو شامل کیا جائے گا جس کے لئے انتظامیہ نے 700 ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

شہر سرینگر کی کل آبادی 2011 مردم شماری کے مطابق 11لاکھ سے زائد ہے۔

ضلع میں کووڈ 19 وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 85 ہیں جن میں 47 کیسز ایکٹو (متحرک) ہیں جبکہ 37 افراد روبہ صحت ہو چکے ہیں۔ ایک معمر شخص کا اس وبا سے انتقال بھی ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر میں اس مہلک وائرس سے اب تک مرنے والوں کی کل تعداد چھ پہنچ چکی ہے۔

سرینگر میں 15 علاقوں کو انتظامیہ نے ریڈ زون قرار دیا ہے جہاں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ ہے۔

طبی سروے کے متعلق ضلع سرینگر کے مجسٹریٹ شاہد اقبال چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کا مقصد سرینگر کی پوری آبادی کا ڈاٹا جمع کرنا ہے تاکہ طبی ماہرین بہتر طریقے سے اس وبا کے پھیلاؤ کا اندازہ لگا سکیں اور ساتھ ہی انتظامیہ بھی کووڈ19 وبا سے نمٹنے کیلئے بہتر پلاننگ اور لائحہ عمل مرتب کر سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details