اردو

urdu

ETV Bharat / state

این آئی ٹی میں 'مارکیٹنگ ماسٹر کلاس' کا خصوصی سیشن

این آئی ٹی کی جانب سے بین الاقوامی مارکٹ کے موجودہ رجحانات اور ابھرتی ہوئی تکنیک کے بارے میں طلبا کو با خبر کرنے کے لیے 'مارکیٹنگ ماسٹر کلاس' کا انعقاد کیا گیا۔

این آئی ٹی میں ’مارکیٹنگ ماسٹر کلاس‘ کا خصوصی سیشن منعقد
این آئی ٹی میں ’مارکیٹنگ ماسٹر کلاس‘ کا خصوصی سیشن منعقد

By

Published : Apr 3, 2021, 12:04 PM IST

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سرینگر نے 'مارکیٹنگ ماسٹر کلاس' کے سلسلے میں ایک خصوصی ورچوئل سیشن کا انعقاد کیا، جس میں 'ایریز ایگرو لمیٹڈ' کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر راہل میر چندانی نے ریسرچ اسکالرز اور طلبا کے لیے سیشن کی میزبانی کی۔

اس موقع پر این آئی ٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر راکیش سہگل نے کہا کہ ’’ہمارے اسکالرز اور طلبا کو مارکٹ کے موجودہ رجحانات اور ابھرتی ہوئی تکنیک سے آگاہ ہونا چائیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کاروبار کے منظر نامے میں مسلسل بدلاؤ آتا ہے جس کے لئے نئے صارفین کی ضروریات اور مطالبات کے جواب میں مارکیٹنگ کے نئے رجحانات ابھر رہے ہیں اور طلبا کو ان رجحانات سے با خبر رہنے کی ضرورت ہے۔

رجسٹرار این آئی ٹی پروفیسر قیصر بخاری نے بتایا کہ مارکیٹنگ کی دنیا مستقبل طور پر تیار ہو رہی ہے اور اس طرح کے سیشن طلبا کو وسیع پیمانے پر مہارتوں سے آراستہ کرتے ہیں جن میں ڈیٹا کی ترجمانی، مواصلات کی مہارت اور لوگوں کی مہارت وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’مارکیٹنگ کے رجحانات کو سمجھنے اور ان کا جواب دینے کی صلاحیت کو بڑے پیمانے پر مارکیٹنگ اور کاروبار سے منسلک افراد کے لئے بڑھاوا نہیں دیا جا سکتا ہے جبکہ ہمیں مارکیٹنگ کے ارتقاء کے ساتھ بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ ہمارے طلبا بین الاقوامی مارکیٹ میں مقابلہ کرسکیں۔‘‘

اس پروگرام میں ایچ ایس ایس اینڈ ایم اور دیگر یونیورسٹیوں کے طلبا نے عملی طور شرکت کی۔

ورچوئل سیشن میں ڈاکٹر میر چندانی نے بدلتے ہوئے بازار اور مارکیٹنگ کے رجحانات کے بارے میں اپنے تجربات شیئر کیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details