شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں ایک پروگرام 'سڑک سرکشا جیون رکشا' کے تحت سوپور کے ایک نجی اسکول میں منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد یہ تھا کہ ڈرائیوروں کو گاڑی کس طرح سے چلانا چاہئے اور گاڑی چلانے کے دوران اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ دوسروں کی بھی جان بچانا چاہئے۔
اس حوالے سے اے آر ٹی او بارہمولہ مبشر جان نے خطاب کر کے سامعین کو اس بات سے باخبر کیا کہ 'آئے دن کشمیر میں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، اس کی وجہ صرف یہی ہے کہ ہم گاڑی صحیح طریقے سے نہیں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے ہم خود کے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی ہلاکت کے دہانے پر لا کھڑا کرتے ہیں۔'