وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق گذشتہ نصف شب سے ہی بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 22 اپریل کو بالائی علاقوں میں ہلکے درجے کی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہے گا اور کہیں کہیں بارش ہوں گی تاہم 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔
موصوف ترجمان کے مطابق وادی میں خراب موسمی حالات کے باعث شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے کمی واقع ہوئی ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 4.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔