اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم تقریب - سری نگر میونسپل کارپوریشن

سری نگر میونسپل کارپوریشن کے قائم مقام میئر پرویز احمد قادری کے دفتر میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

smc organise soach bharat abhiyan on the occasion of gandhi Jjayanti
گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم تقریب

By

Published : Oct 2, 2020, 10:26 PM IST

جموں و کشمیر کے سری نگر میونسپل کارپوریشن کے قائم مقام میئر پرویز احمد قادری کے دفتر میں گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارپوریشن کے سینیئر افسران سمیت سیکریٹری ایس ایم سی صوفی اکبر کے علاوہ متعدد افسران نے شرکت کی۔

گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم تقریب

تقریب میں کارپوریٹرز نے صفائی سے متعلق تمام کاموں کو آگے بڑھانے پر زور دیا اور تمام افسران نے قائم مقام میئر پرویز احمد قادری کے ساتھ مشترکہ طور پر صفائی کے تعلق سے عہد بھی لیا۔

تقریب کے اختتام کے بعد قائم مقام میئر نے افسران کے ہمراہ لال چوک، کرن نگر، جہانگیر چوک، بتاملو، پولیو ویو، مہاراج بازار، گونی خان، کھانیار اور خیام میں مارکیٹ کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے کی بات کہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details