سرینگر:پولیس نے سرینگر کے زونی مر علاقے میں پٹاخے پھوڑ کر لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کے الزام میں 6 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار نوجوان ماضی میں پتھر بازی میں بھی ملوث رہے ہیں۔
Six Arrested For Bursting Firecrackers سرینگر میں رات کے دوران پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں چھ نوجوان گرفتار
سرینگر پولیس نے گزشتہ روز زونہ مر علاقہ میں پٹاخے پھوڑ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں چھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مذکوہ نوجوان ماضی میں پتھر بازی میں ملوث رہے ہیں۔Six Arrested For Bursting Firecrackers
دراصل گزشتہ روز سرینگر کے زونی مر علاقہ میں گرینیڈ حملہ کی خبر کئی نیشنل میڈیا چنلوں نے چلائی ہے۔ اس خبر کے شائع ہونے کے بعد سرینگر پولیس نے خبر کی وضاحت کرکے بتایا کہ "کچھ غیر ذمہ دار صحافیوں کی طرف سے زونی مر کے علاقے میں گرینیڈ حملے کے بارے میں ایک جعلی خبر پھیلائی جا رہی ہے، یہ مکمل طور پر جعلی خبر ہے اور میڈیا والوں سے گزارش ہے کہ ایسی غیر تصدیق شدہ خبروں کو پھیلانے سے پہلے حکام سے خبروں کی صداقت کی تصدیق کریں۔"
سرینگر پولیس نے بعد میں ایک ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ’سید پورہ – زونی مر علاقے میں رات کے دوران پٹاخے پھوڑ کر لوگوں میں خوف وہراس پھیلانے کے الزام میں 5 شر پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔پولیس ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ ’ ان سب کی ماضی میں پتھری بازی میں ملوث رہنے کی بھی ہسٹری ہے،مزید جانچ چل رہی ہے‘۔ پولیس نے مزید ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ پٹاخے پھوڑنے کے الزام میں ایک اور کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس معاملے میں کل تعداد چھ ہوگئی۔