سرینگر کی ضلع انتظامیہ نے شہر کے چھ مزید علاقوں کو مختصر بندشوں والے علاقے 'مائیکرو کنٹٹینمنٹ' زون قرار دیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں بٹہ مالو، خانیار، زڈی بل، ایس آر گنج، ریشی محلہ نزدیک مسکان ریزوٹس، آبی نو پورہ، کہنہ کھن، سونہ وار، خشخاش باغ نزدیک سینٹرل جیل رعناواری، کھمبر ریشی پورہ نزدیک بس سٹاپ، جبین گیسٹ، راجباغ، مجید باغ گندر پورہ عید گاہ علاقوں کو مائیکرو کنٹونمنٹ زون قرار دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سرینگر نے بتایا کہ ان علاقوں کی ناکہ بندی کر کے یہاں ہر طرح کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
سرینگر: مزید چھ علاقے 'مائیکرو کنٹینمنٹ زون' قرار
ڈپٹی کمشنر سرینگر نے بتایا کہ ان علاقوں کی ناکہ بندی کر کے یہاں ہر طرح کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کنٹینمنٹ زون
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس اور بچے: معروف ڈاکٹر مظفر جان سے خاص بات چیت
متاثرہ علاقوں میں لوگوں سے لاؤڈ سپیکروں کے ذریعے اعلانات کیے جا رہے ہیں کہ وہ گھروں میں ہی رہیں اور بلا وجہ باہر جانے سے پرہیز کریں۔