سری نگر : ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے ہفتہ کو کشمیر میں کم از کم 12 مقامات پر چھاپے مارے۔ ذرائع کے مطابق ایس آئی اے کی ٹیمیں پولیس اور سی آر پی ایف کے ساتھ سری نگر، بانڈی پورہ، بڈگام اور کپوارہ میں چھاپے مار رہی ہیں۔ یہ چھاپے عسکریت پسندی فنڈنگ کیس (ایف آئی آر نمبر 20/2022) کے سلسلے میں مارے جا رہے ہیں۔ SIA raids in Srinagar, Bandipora, Budgam and Kupwara
SIA Raids ایس آئی اے کی وادی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ ماری
ایس آئی اے کی ٹیم نے سری نگر، بانڈی پورہ، بڈگام اور کپواڑہ میں چھاپہ ماری کی ہے۔ SIA Raids
Etv Bharat
ذرائع کے مطابق، سری نگر میں حریت کارکن محمد اشرف اور پیر باغ میں مشتاق احمد وانی کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، کپواڑہ میں محمد سعید بٹ کے گھر کی تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ بارہمولہ میں مظفر حسین بٹ کے گھر پر بھی چھاپے مارے گئے۔
Last Updated : Dec 3, 2022, 11:10 AM IST