اردو

urdu

ETV Bharat / state

Afzal Guru Anniversary افضل گورو کی برسی پر سرینگر کے کچھ حصوں میں بند - پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گورو

سنہ 2013 میں آج ہی کے روز دہلی کے تہاڑ جیل میں پارلیمنٹ حملے میں ملوث افضل گورو کو پھانسی دے دی گئی تھی اور ان کے جسد خاکی کو وہیں پر دفنایا گیا تھا۔Afzal Guru Anniversary

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 9, 2023, 4:00 PM IST

سرینگر: سرینگر شہر کے کچھ حصوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ حملہ کے مجرم محمد افضل گورو کی 10 ویں برسی پر بند منایا، جسے تہاڑ جیل کے اندر پھانسی دی گئی تھی۔نوہٹہ، گوجوارہ اور نالہ مار روڈ کے علاقوں میں دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے کالعدم جے کے ایل ایف کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی وجہ سے بند رہے،تاہم پوری وادی میں پرائیویٹ ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی تھی جبکہ صورتحال اب تک پرامن رہی۔گورو کو آج کے دن 2013 میں جیش محمد کے ذریعہ 2001 میں پارلیمنٹ پر حملے میں ان کے کردار کے لئے پھانسی دی گئی تھی۔

گورو کی جسد خاکی کو ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے تہاڑ جیل کے احاطے میں ہی سپرد خاک کیا گیا، جہاں اس سے قبل ممنوعہ لبریشن فرنٹ کے لیڈر محمد مقبول بٹ کو بھی پھانسی کے بعد دفن کیا گیا تھا۔ مقبول بٹ کو 11 فروری 1984 کی صبح تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسند تنظیمیں اور بٹ و گورو کے لواحقین ان کے باقیات کو کشمیر منتقل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں،تاکہ انہیں اپنی سرزمین پر دفن کیا جاسکے۔ حکام نے یہ مطالبات مسترد کیے ہیں۔

واضح رہے کہ 2013 میں جب عمر عبداللہ کے دور حکومت میں افضل گورو کو پھانسی دی گئی تھی تو کئی روز تک پوری وادی میں انتہائی سخت کرفیو نافذ کیا گیا۔ مرکز میں اس وقت کی منموہن سنگھ کی قیادت والی یو پی اے حکومت نے وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے کی سفارش پر صدر جمہوریہ پرناب مکھرجی سے افضل گورو کی پھانسی سے متعلق احکامات جاری کروائے۔ عمر عبداللہ کو بھانسے کے بارے میں 8 فروری کی شام مطلع کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ وہ انتظامی صورتحال سے نمنٹنے کے لئے بندوبست کریں۔عمر عبداللہ نے اپنی بے بسی کا اظہار ایک پریس کانفرنس میں کیا تھا۔

کشمیر میں علیحدگی پسند جماعتیں 9 فروری سے 11 فروری تک احتجاجی کلینڈر جاری کرتے تھے، لیکن 5 اگست 2019 کے بعد یہ سلسلہ بند کردیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق علیحدگی پسندون کی ہڑتال سیاست کو پوری طرح سے ختم کیا گیا ہے۔ حکام نے نہ صرف کئی علیحدگی پسند جماعتوں بشمول جماعت اسلامی و جے کے ایل ایف کو غیر قانونی قرار دیا ہے بلکہ اکثر علیحدگی پسند رہنما جیلوں میں بند ہیں۔ میرواعظ عمر فاروق،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین 2019 سے نگین سرینگر میں واقع اپنی رہائش گاہ میں نظر بند ہیں۔

(پی ٹی آئی کے مشمولات کے ساتھ)

ABOUT THE AUTHOR

...view details