اردو

urdu

ETV Bharat / state

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرینگر میں ہڑتال - معمولات زندگی معمول

وادی کشمیر میں امسال پہلی بار پاکستان میں منائے جانے والے ’یوم یکجہتی کشمیر‘ کے موقع پر بدھ کے روز سرینگر میں مزاحمتی قائدین کی طرف سے کسی بھی کال کے بغیر ہڑتال رہی تاہم وادی کے دیگر اضلاع میں معمولات زندگی معمول کے مطابق جاری رہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرینگر میں ہڑتال
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سرینگر میں ہڑتال

By

Published : Feb 5, 2020, 7:47 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

بتادیں کہ پاکستان میں 5 فروری کو 'یوم یکجہتی کشمیر' کے بطور منایا جاتا ہے اس مناسبت سے پاکستان کے علاوہ دنیا کے بعض ممالک میں بھی تقریبات وجلسے اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے جموں و کشمیر کو آئینی دفعات 370 و 35 اے تحت حاصل خصوصی اختیارات کی تنسیخ اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کرنے کرنے کے فیصلوں کے بعد 'یوم یکجہتی کشمیر' پہلی بار منایا جارہا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر کے تمام پائین و بالائی علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے بدھ کے روز ہڑتال رہی، بازاروں میں تمام دکانیں بند رہیں تاہم سڑکوں پر ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل جاری وساری رہی۔

وادی کے دیگر جنوب وشمال کے اضلاع میں معمولات زندگی حسب معمول جاری وساری رہے۔

قابل ذکر ہے کہ وادی کے مزاحمتی لیڈران جن کی کال پر وادی میں ہڑتال کی جاتی تھی، سال گزشتہ کے پانچ اگست سے مسلسل خانہ یا تھانہ نظر بند ہیں۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 7:31 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details