جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں شارپ سائٹ آئی اسپتال کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر منوج سنہا نے کہا ’’میں شارپ سائیٹ کا سرینگر میں استقبال کرتا ہوں، شارپ سائیٹ نے جدید ترین ٹیکنالوجی، مہارت اور مریضوں کے لئے مہیا سہولیات کے زمروں میں مثالی پیشرفت کی ہے جس کی بدولت یہ اسپتال امراض چشم کے لیے ایک مکمل ادارہ بن کر ابھرا ہے۔‘‘
شارپ سائیٹ آئی ہاسپٹل کے میڈیکل ڈائریکٹر اور بانیوں میں شامل ڈاکٹر سمیر سود کا کہنا تھا کہ ’’کئی برسوں سے ہماری کوشش رہی ہے کہ اپنے محسنین کو مناسب قیمتوں پر عالمی سطح کا علاج اور ٹیکنالوجی فراہم کریں۔‘‘