انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے کشمیر کے سرکردہ علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی غیرمنقولہ جائیداد ضبط کر لی ہے۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائر کٹوریٹ نے شبیر شاہ کی سرینگر کے بالائی علاقے کی جائیداد دیں ضبط کی ہیں۔ یہ جائیداد ان کے بیٹوں اور اہلیہ کے نام ہے۔
علیحدگی پسند رہنما شبیرشاہ کی جائیداد ضبط
شبیر شاہ گذشتہ ایک برس سے دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں، انہیں متعدد علیحدگی پسند رہنماوں کے ساتھ ٹر فنڈنگ کیس میں گرفتارکیا گیا تھا۔
علیحدگی پسند رہنما شبیر شاہ کی جائیداد ضبط
دستاویز ات کےمطابق یہ جائیدادیں شبیر شاہ کے والد نسبتی(خسر) نے 1990 میں خریدی تھیں جسے بعد میں ان کی بیٹیوں نے اپنی بہن یعنی شبیر شاہ کی اہلیہ کے نام منتقل کر دیں تھیں۔ شبیر شاہ کی اہلیہ بلقیس بانو پیشے سے ڈاکٹر ہیں اور انتظامی عہدے پر فائزہیں۔
خیال رہے کہ شبیر شاہ شبیر شاہ گذشتہ ایک برس سے دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں، وہ علیحدگی پسند جماعت 'ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی' کے سربراہ ہیں۔انہیں متعدد علیحدگی پسند رہنماوں کے ساتھ ٹرر فنڈنگ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔