معراج عالم کی تقریب تزک و احتشام سے منائی جارہی ہے
مسلم وقف بورڈ نے وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے امسال شب معراج کے موقعے پر زیر نگرانی زیارت گاہوں، درگاہوں اور مساجد کی شب خوانی کی مجالس کا اہتمام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
معراج العالم کی تقریب تزک و احتشام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ البتہ کورونا وائرس کے پیش نظر آثار شریف درگاہ حضرت بل، چرار شریف اور دیگر بڑی درگاہوں میں شب خوانی کی مجالس منعقد نہیں ہو سکی۔
مسلم وقف بورڈ نے وائرس کے خطرات کو دیکھتے ہوئے امسال شب معراج کے موقعے پر زیر نگرانی زیارت گاہوں، درگاہوں اور مساجد کی شب خوانی کی مجالس کا اہتمام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم مسلم وقف بورڈ نے واضح کیا ہے کہ درگاہ حضرت بل میں جمعہ کے روز ہر نماز کے بعد فرزندان توحید موئے مقدس کے دیدار سے فیضیاب ہونگے۔
خیال رہے کہ شب معراج وہ شب ہے جب اللہ رب العزت نے اپنے حبیب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔ معراج عالم کے بڑے دن پر اہل ایمان خصوصی عبادات کا اہتمام کرتے ہیں، نوافل ادا کرتے ہیں، وہیں درود وازکار اور نعت خوانی کی خصوصی محفلیں بھی آراستہ کی جاتی ہیں۔
ادھر آج یعنی جمعہ کو معراج العالم کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت میں منعقد ہورہی ہے جہاں ہر نماز کے بعد موئے مقدس آنحضرت (ص) کے دیدار سے فرزندان توحید فیضاب ہونگے۔ شہر سرینگر سمیت وادی کے اطراف و اکناف سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول موسلادھار بارشوں کے بیچ درگاہ حضرت بل پہنچ رہے ہیں۔