محکمہ موسمیات کے مطابق دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی میں شوپیان کا علاقہ سرد ترین رہا جہاں درجہ حرارت منفی10.3ریکارڈ کیا گیا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں درجہ حرارت منفی 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ اور کوکرناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ پلوامہ میں منفی 7.8، سوپور میں 4.2، بانڈی پورہ میں 4 اور اونتی پورہ میں 9.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔