اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات، ساتواں مرحلہ: لائیو اپڈیٹس

update
update

By

Published : Dec 16, 2020, 7:09 AM IST

Updated : Dec 16, 2020, 2:15 PM IST

14:13 December 16

بانڈی پورہ کے نائیدکھائی اور حاجن میں ووٹنگ کا عمل جاری

بانڈی پورہ میں پولنگ

پولنگ کے دوران ووٹرز کی لمبی قطاریں نظر آرہی ہیں

بانڈی پورہ میں 7 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں

14:10 December 16

دوپہر ایک بجے تک کا پولنگ فیصد

دوپہر ایک بجے تک کا پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی الیکشن کے ساتویں مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں دوپہر ایک بجے 47.43 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

13:21 December 16

جموں میں پولنگ جاری

جموں میں پولنگ جاری

جموں ضلع کے دو حلقوں آر ایس پورہ اور سچیت گڑھ میں ووٹنگ جاری ہے۔

تمام پولنگ مراکز پر رائے دہندگان کا ہجوم، ووٹرز جوش و خروش سے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

ووٹرز کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں

12:52 December 16

رامبن: دو حلقوں میں ووٹنگ جاری

رامبن: دو حلقوں میں ووٹنگ جاری

ضلع رامبن کے انتخابی حلقہ رامبن اے اور رامبن بی میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

صبح 11 بجے تک دونوں نشستوں پر مجموعی طور پر 31.44 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

12:32 December 16

اُمیدواروں کا ردعمل

اُمیدواروں کا ردعمل

کانگرس کے سینیئر رہنما اور موجودہ الیکشن میں فرصل سے امیدوار عنایت اللہ راتھر نے کہا کہ فرصل علاقہ تعمیر و ترقی میں بہت پہچھے ہے اور اس علاقے میں لوگوں کو جموریت سے کافی اُمیدیں وابستہ ہیں ایسے میں علاقے کو اچھے نمائندے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ جیت حاصل کرتے ہیں تو علاقے کی تعمیر و ترقی کے کام کریں گے۔

اس کے علاوہ آزاد اُمیدوار شیراز احمد بٹ نے کہا کہ 'لوگ جمہوریت کو ترجیح دیں کیوں کہ زمینی سطح پر اپنے ہی علاقے میں منتخب ہو کر اپنے علاقے کی تعمیر ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر لوگ انہں کامیاب کریں تو یقیناً علاقے میں تعمیر ترقی ہوگی۔

12:26 December 16

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

گیارہ بجے تک کا پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی الیکشن کے ساتویں مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں 11 بجے تک 28.24 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی

12:22 December 16

کھٹوعہ: 18 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ

کٹھوعہ میں پولنگ جاری

جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں رائے دہندگان جوش و خروش سے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

صبح 11 بجے تک کٹھوعہ بلاک میں 35.56 فیصد اور نگری بلاک میں 34.9 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

12:17 December 16

اننت ناگ میں پولنگ جاری

اننت ناگ میں پولنگ جاری

ضلع اننت ناگ کے ساگم اور اننت ناگ بلاکوں میں ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

شدید سردی کے باوجود لوگوں نے پولنگ مراکز کا رخ کیا، یہاں پر قائم 268 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

11:17 December 16

پلوامہ: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی

پلوامہ کے کاکاپورہ بلاک میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ جاری ہے اس دوران ایک امیدوار نے اپنا سیاسی بینر لگایا جو کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔  

امیدوار کے بینر پولنگ مرکز کے باہر چسپاں کیے گئے ہیں

11:13 December 16

ادھم پور کے دو حلقوں میں پولنگ جاری

ادھم پور کے دو حلقوں میں پولنگ جاری

ضلع ادھم پور کے ٹکری اور ادھم پور انتخابی نشست میں ڈی ڈی سی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔

10:41 December 16

پلوامہ میں پولنگ جاری

پلوامہ میں پولنگ جاری

ضلع پلوامہ میں ساتویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے، یہاں 10 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔

10:20 December 16

کولگام میں ووٹنگ جاری

کولگام میں ووٹنگ جاری

سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان جموں وکشمیر میں ضلع ترقیاتی کونسل ساتویں مرحلے کی پولنگ جاری ہے۔

اس دوران ضلع کولگام کے دو بلاک بہی باغ اور فرصل میں ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ یہاں ووٹروں کی کُل تعداد 34 ہزار 607 ہے۔

09:52 December 16

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

نو بجے تک کا پولنگ فیصد

ڈی ڈی سی الیکشن کے ساتویں مرحلے کے لیے جاری ووٹنگ میں صبح 9 بجے تک 10.66 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

جموں صوبے میں 14.43 فیصد اور کشمیر صوبے میں 6.11 فیصد پولنگ درج کی گئی۔

09:17 December 16

جنوبی کشمیر میں چھ بلاکز میں ووٹنگ جاری

جنوبی کشمیر میں آج چھ بلاکز میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں 77 امیدوار اپنی چناوی میدان میں ہیں۔ 

تمام پولنگ مراکز کے قریب سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

اس دوران جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہے۔ 

08:39 December 16

ساگم بلاک میں ووٹنگ شروع

ساگم بلاک میں ووٹنگ شروع

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ساگم بلاک میں ووٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ شروعات میں رائے دہندگان کی کم تعداد دیکھی جا رہی ہے حالانکہ سردی میں کمی ہونے پر پولنگ مراکز پر لوگوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔ 

تمام پولنگ مراکز کے آس پاس سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ 

08:31 December 16

بڈگام کے سوئے بُگ میں ووٹنگ جاری

بڈگام کے سوئے بُگ میں ووٹنگ جاری

بڈگام میں ڈی ڈی سی نشست کے لئے  کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

ضلع بڈگام میں ساتویں مرحلے کے تحت سوئبگ اور پارنیوہ میں ووٹنگ جاری ہے۔ 18 ڈی ڈی سی امیدوار ان انتخابی حلقوں میں اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔ سوئبگ میں 12 امیدوار انتخابات لڑ رہے ہیں جبکہ پارنیوہ انتخابی حلقہ خواتین کے لئے مخصوص ہے اور اس میں 8 خواتین اپنی قسمت آزمائی کر رہی ہیں۔  

08:18 December 16

اننت ناگ اور ساگم بلاک میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جاری

اننت ناگ اور ساگم بلاک میں ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کا عمل جاری

اننت ناگ ڈی ڈی سی نشست کے لئے  کل 11 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

میونسپل کونسل کی پانچ  نشستوں کے لئے کل 21 امیدوار میدان میں ہیں۔ 

سردی کی وجہ سے ابھی ووٹرز کم ہی پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کر رہے ہیں لیکن امید کی جا رہی ہے کہ درجۂ حرارت میں اضافہ ہوتے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملے گی۔  

06:33 December 16

جموں و کشمیر کے 19 اضلاع میں آج 31 انتخابی حلقوں میں پولنگ جاری ہے، اس دوران 298 امیدواروں چناوی میدان میں ہیں۔

ساتویں مرحلے کے لیے رائے دہندگان کی کل تعداد تقریباً چھ لاکھ نوے ہزار ہے۔ پولنگ میں کل 298 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں جن میں سے 148 کا تعلق کشمیر سے جبکہ 150 امیدوار جموں کے ہیں۔

ساتویں مرحلے کی پولنگ کے لیے کشمیر میں 1068 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جبکہ جموں میں 785 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں۔

Last Updated : Dec 16, 2020, 2:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details