عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات پر روک تھام کے لیے نائب سرپنچ چندرکورٹ کفایت علی نے پنچایت گھر چندرکورٹ میں عام شہریوں اور سرکاری محکموں کے ملازمین کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے رضاکارانہ طور رپیڈٹیسٹ میں 194 سیمپل لیے، جن میں 17 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے، ان میں دو جموں کشمیر بنک کے ملازم ہیں، جبکہ چار افراد محکمہ پی ڈی سی اور ایک کے کے کمپنی کے ملازم اور آٹھ مقامی دکاندار شامل ہیں۔
اس تعلق سے نائب تحصیلدار چندرکورٹ نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر واقع پنچایت کنفر چندرکوٹ میں کئی افراد کے کورونا مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر بنک کی شاخ چندرکورٹ کو تین دنوں تک بند کر رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور سات دکانوں کو دس دن تک بند رکھنے کے ساتھ ان سبھی مثبت مریضوں کو دس دنوں تک گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔