اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد - مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر

مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر کے سرینگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کو درپیش مسائل اور ان کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے بات کی گئی۔

سرینگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد
سرینگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد

By

Published : Mar 9, 2020, 10:53 AM IST

اس پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی نے سرینگر میں کیا تھا، پروگرام کے دوران مختلف وکلاء اور انسانی حقوق پر کام کرہے سرکردہ شخصیات نے اپنے تقاریر میں حقوق نسواں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

سرینگر میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پروگرام منعقد

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدل الرشید ملک نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنے مردوں کے ہمراہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے اور کرتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا خواتین پر ہورہے گھریلو تشدد، جنسی زیادتیاں یا قبل از وقت شادیوں کی صورت میں کافی صنف نازک کو سہنا پڑ رہا ہے لیکن ہمیں ایسی زیادتیوں سے مقابلہ کرکے عورتوں کے حقوق کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔

اس موقع پر اپنے ایک تقریر میں لیگل سروس اتھارٹی سرینگر کے صدر عدنان نے کہا کہ اگرچہ عورتوں پر گھر میں اور گھر سے باہر بھی جو امتیازی سلوک کیا جاتا ہے اسے ختم کرکے خواتین کو مکمل مساوی حقوق دینے کی وہ مستحق ہیں جس کے لیے انہیں اپنے پیروں پر خود کھڑ ا ہونے کی ضرورت ہے۔

پروگرام میں اس کے علاوہ جن مزید مقررین نے شرکت کی ان میں ایڈووکیٹ بسما، اور ڈاکٹر نزہت بخاری شامل ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details