سرینگر: سرکاری اسکولوں میں ٹائم ٹیبل کی عدم دستیابی پر جموں وکشمیر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف زونل ایجوکیشن افسران کو ہداہت دی گئی ہے کہ ٹائم ٹیبل بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے اور 5 روز کے اندر اندر محکمہ تعلیم کو اس سے متعلق جانکاری فراہم کریں۔ایسے میں جو چیف یا زونل ایجوکیشن افسر ہدایت پر عمل نہیں کریں گا اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسکولوں کے اساتذہ اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیکچریرز کی کارکردگی اور درس و تدریس کے بارے میں ٹائم ٹیبل کی عدم دستیابی پر محکمہ تعلیم نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ہفتے میں ٹائم ٹیبل مرتب کرکے تعلیم محکمے کو اس کے بارے میں تفضیلات فراہم کی جائے ۔
Time Table For Schools In Kashmir اسکولوں میں ٹائم ٹیبل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت،محکمہ تعلیم
محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیکچریرز کی کارکردگی اور درس و تدریس کے بارے میں ٹائم ٹیبل کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
اسکولوں میں ٹائم ٹیبل سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت،محکمہ تعلیم
Published : Oct 7, 2023, 3:32 PM IST
مزید پڑھیں:
- سرینگر میں اسکولی اوقات کار میں تبدیلی
- دوسری جماعت تک کے طلبہ کیلئے ہوم ورک نہیں، ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر
ایسے میں چیف اور زونل ایجوکیشن افسران کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اس تعلق سے لاپرواہی یا غفلت کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی اور جو کوئی بھی وقت مقررہ میں ٹائم ٹیبل کے بارے تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہے گا، اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔