اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوگام حملہ: سکیورٹی کو مزید پختہ کیا جائے گا: دلباغ سنگھ - نوگام حملہ

پولیس سربراہ نے کہا کہ 'نوگام حملے کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے جو انتظامات کیے گئے ہیں ان کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا تاکہ تقریبات کا پر امن طریقے سے انعقاد ہو سکے۔'

SECURITY WILL BE ENHANCED AHEAD OF 15TH AUGUST: DGP DILBAGH SINGH
پندرہ اگست کی تقریبات پر سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا: دلباغ سنگھ

By

Published : Aug 14, 2020, 5:22 PM IST

بھارت کے یوم آزادی کی تقریبات منانے سے ایک روز قبل جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے مضافاتی علاقہ نوگام میں عسکریت پسندوں نے پولیس پر حملہ کیا جس میں دو اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔

اس حملے کے بعد جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ '15 اگست کی تقریبات منانے کے سلسلے میں سرینگر اور دیگر ضلعی ہیڈکوارٹرز میں سکیورٹی کو سخت کیا گیا تھا لیکن نوگام کا یہ حملہ افسوسناک ہے۔

پندرہ اگست کی تقریبات پر سیکورٹی کو مزید مضبوط کیا جائے گا: دلباغ سنگھ
سرینگر کے مضافات ہمہامہ میں ہلاک شدہ پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب کے حاشئے پر دلباغ سنگھ نے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسز مکمل طور تیار ہے کہ سنیچر کی تقریبات پر امن طریقے سے انجام تک پہنچائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نوگام حملہ: ہلاک اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
انہوں نے کہا کہ نوگام حملے کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے جو انتظامات کئے گئے ہیں ان کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا تاکہ تقریبات کا امن طریقے سے انعقاد ہو سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ چونکہ حالات میں بہتری آ رہی ہے جس کے سبب عسکریت پسندوں کی کوشش رہتی ہے کہ عام شہریوں اور پولیس اہلکاروں پر حملے کر کے خوف پیدا کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آنے والے وقت میں عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی میں مزید سرعت لائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'پاکستان کو جموں و کشمیر میں امن و امان برداشت نہیں ہوتا۔ اس لئے وہ تشدد آمیز کارروائیوں کی فراق میں رہتے ہیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details