اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے سکیورٹی جائزہ میٹنگ - یوم جمہوریہ 2024

Security Meeting Srinagar انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردھی کی صدارت میں جمعرات کے روز سرینگر میں ایک سکیورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں یوم جمہوریہ کے حوالے سے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 7:51 PM IST

سرینگر:کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل ودھی کمار بردھی نے آج سرینگر میں یوم جمہوریہ کی تقربیات کے حوالے سے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ اس میٹنگ میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل شمالی کشمیر کے علاوہ ایس ایس پی سرینگر اور تمام متعلقہ افسران شامل تھے۔میٹنگ میں آئی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کی وہ یوم جمہوریہ کی تقریبات کے سلسلے میں سکیورٹی کی منصوبہ بندی تیار کرے، تاکہ اس اہم تقریب کو پرامن اور حفاظت کے ساتھ منعقد کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ آئی جی پی نے ایس ایس پی ٹریفک سرینگر کو ہدایت دی کہ وہ یوم جمہوریہ کے روز ٹریفک منصوبہ تیار کرے اور ایسے انتظامات کرے تاکہ عام ٹریفک کو چلنے میں کوئی خلل پیش نہ آئے۔آئی جی پی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اس تقریب کے لئے مدعو کئے جانے والے مہمانوں اور تماشائیوں کے لئے سیٹنگ انتظامات کرے اور ان کے گاڑیوں کو منظم طور پر چلنے کے لئے انتظامات مکمل کرے۔

مزید پڑھیں:


وادی کشمیر میں شہر سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم یا بخشی اسٹیڈیم میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں ضلع ہیڈکواٹر پر یہ تقریبات انجام ہوتی ہے۔ ان تقاریب کے لئے سکیورٹی کے اعلی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ ماضی میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی جاتی تھی، تاہم گزشتہ چار برسوں سے انٹرنیٹ یا آمدو رفت پر پابندیاں ختم کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details