احتجاج کے شرکاء نے کہا کہ کشمیر میں اکثریتی فرقے سے وابستہ لوگوں نے اپنی جان پر کھیل کر یاترا کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور انہی لوگوں کو اب یاترا کی سلامتی کے نام پر مشکلات سے دوچار کیا جارہا ہے۔
پپلز یونائٹڈ فرنٹ، ایک نوزائید سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت انڈین ایڈمسٹریٹیو سروس کے سابق افسر شاہ فیصل کررہے ہیں جنہوں نے چند ماہ قبل سرکاری ملازمت کو خیر باد کہہ کر سیاست میں آنے کا اعلان کیا۔
شاہراہ پر پابندی کے خلاف، پریس کالونی میں کیے گئے احتجاج کی قیادت، شہلا رشید کررہی تھیں جنہیں جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں سٹوڈنٹ لیڈر کی حیثیت سے کافی شیہرت ملی ہے، شہلا رشید شاہ فیصل کی پارٹی میں شامل ہوئی ہیں۔
احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جن پر ہائے وے پر پابندی کے خلاف نعرے درج تھے۔اخبار نویسوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے شہلا رشید نے کہا کہ حکومت ہند جان بوجھ کر کشمیر میں حالات خراب کرنے پہ تلی ہے۔