اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sajad Lone on Yasin Malik Case: روبیہ سعید کے اغوا معاملے میں محبوبہ مفتی دوہری پالیسی اپنا رہی ہیں، سجاد لون - جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون

جموں و کشمیر کے سرکردہ سیاسی رہنما سجاد لون نے کہا کہ ایک جانب محبوبہ مفتی علحیدگی پسندوں سے مذاکرات کی بات کرتی ہیں تو وہیں دوسری جانب ان کی بہن روبیہ سعید یاسین ملک کے خلاف گواہی دینے کورٹ پہنچی تھیں جس سے پی ڈی پی کی دوہری پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔

Sajad Lone on Yasin Malik Case: ’اگر میں ربیعہ سعید کی جگہ ہوتا تو یاسین ملک کو معاف کرتا‘
Sajad Lone on Yasin Malik Case: ’اگر میں ربیعہ سعید کی جگہ ہوتا تو یاسین ملک کو معاف کرتا‘

By

Published : Jul 19, 2022, 6:36 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ Sajad Lone on Rubaiya Sayeed Case سجاد لون کا کہنا ہے کہ ’ایک طرف سے محبوبہ مفتی کہہ رہی ہیں کہ مرکزی حکومت کو پاکستان اور علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں لیکن دوسری جانب ان کی بہن روبیہ سعید علیحدگی پسند لیڈر یاسین ملک کے خلاف عدالت میں بطور گواہ پیش ہو رہی ہے۔ اس سے محبوبہ مفتی کی دوہری پالیسی ظاہر ہوتی ہے۔

’اگر میں ربیعہ سعید کی جگہ ہوتا تو یاسین ملک کو معاف کرتا‘

سجاد لون کا کہنا ہے کہ ’اگر محبوبہ مفتی کی بہن عدالت میں یاسین ملک کی شناخت کر رہی ہے تو محبوبہ مفتی کو مذاکرات اور مفاہمت کی باتیں بند کرنی چاہئے۔‘‘ Sajad Lone Criticises Mehbooba Mufti سجاد لون نے مزید کہا کہ 'اگر میں روبیہ سعید کی جگہ ہوتا تو یاسین ملک اور دیگر ملزمین کو معاف کر دیتا۔

واضح رہے کہ جموں کی ایک عدالت نے محبوبہ مفتی کی بہن روبیہ سعید کو ان کے اغوا کے مقدمے میں چشم دید گواہ کے طور پر طلب کیا تھا۔ یہ مقدمہ کالعدم تنظیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ یاسین ملک اور ان کے پانچ دیگر ساتھیوں کے خلاف عدالت میں زیر سماعت ہے۔ محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ان کی بہن صرف یاسین ملک کو ہی پہچان پائی کیوں کہ وہ پبلک ڈومین میں رہے ہیں اور دیگر ملوثین کی وہ شناخت نہیں کر سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details