اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر کے سابق وزیر اور کانگریس رہنما تاج محی الدین پر مبینہ طور پر زمین پر قبضہ کرنے کے معاملے کے تحت مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مقدمہ درج کیا ہے۔
واضح رہے کہ سی بی آئی نے جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ہدایت پر 24 نومبر کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ جموں و کشمیر کے کسی سیاستدان کے خلاف یہ پہلی ایف آئی آر ہے۔