رمسا اسکیم Rashtriya Madhyamik Shiksha Abhiyaan کے تحت تعینات اساتذہ نے سرینگر کی پریس کالونی میں اپنی نوکریوں کی بحالی کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔ RMSA Teachers Protest in Srinagarاحتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے جن پر ’ہمارے ساتھ انصاف کرو‘، ’رمسا ٹیچرز کے ساتھ استحصال بند کرو‘ جیسے نعرے درج تھے۔
احتجاج کر رہے رمسا ٹیچرز نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کئی بار اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا تاہم ’’حکومت ہمارے مطالبات کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔‘‘ RMSA Teachers Protest in Srinagarانہوں نے مزید کہا کہ انہیں اسکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد رمسا اسکیم کے تحت اساتذہ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔ مطاہرین کے مطابق ’’رمسا اسکیم ابھی بھی چل رہی اور مرکزی حکومت نے اس کو سال2026 تک توسیع کی ہے لیکن اس اسکیم کے تحت بھرتی کیے گئے اساتذہ کو برطرف کیا گیا۔‘‘