اردو

urdu

ETV Bharat / state

Dilbagh Singh on Peace امن کے ماحول کی حفاظت کرنا امن بحال کرنے سے بھی بڑا چلینج: دلباغ سنگھ - پولیس کی ایک سو جدید طرز کی گاڑیوں کو آج جھنڈی

ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے زیون علاقے میں پولیس کی ایک سو جدید طرز کی گاڑیوں کو آج جھنڈی دکھائی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ، امن بحال کرنا ایک بڑا چلینج ہے لیکن امن کی رکھوالی کرنا اس سے بڑا چلینج ہے۔ دلباغ سنگھ 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔Jammu and Kashmir Police Chief, 100 modern police vehicles in Zion area

Dilbagh Singh flagging off 100 modern police vehicles in Zion area on Monday(FILE PHOTO)
Dilbagh Singh flagging off 100 modern police vehicles in Zion area on Monday(FILE PHOTO)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 2:35 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کا کہنا ہے کہ فورسز کے لئے اگرچہ امن بحال کرنا ایک بڑا چلینج ہے لیکن امن کی حفاظت کرنا اس سے بھی بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے فورسز کے پاس وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے اور ہم ہر لحاظ سے مستحکم ہیں۔ ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ان باتوں کا اظہار پیر کو زیون علاقے میں پولیس کی ایک سو جدید طرز کی گاڑیوں کو جھنڈی دکھانے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ، 'آج ہم نے ایک سو کے قریب گاڑیوں کا قافلہ لانچ کیا اس سے پہلے ہم نے زیرو ٹیرر پلان کے لئے کپسٹی بلنڈنگ آپریشن کے تحت لیتہ پورہ میں گاڑیاں لانچ کی تھیں'۔ ان کا کہنا تھا کہ، 'امن کی رکھوالی کے لئے ان ضرورتوں کو پورا کیا جا رہا ہے'۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ امن بحال کرنا ایک بڑا چلینج ہے لیکن امن کی رکھوالی کرنا اس سے بڑا چلینج ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'آج ہمارے پاس وسائل کی کمی نہیں ہے ہمارے فورسز تربیت یافتہ ہیں اور ان کے حوصلے بلند ہیں جو کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہیں'۔

دلباغ سنگھ 31 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ ریٹائرمنٹ پر پوچھے جانے پر کہا: 'میں فورس کو چھوڑ نہیں رہا ہوں میں فورس کے ساتھ ہوں، پولیس والا ہمیشہ پولیس والا ہی ہوتا ہے میں نے 37 سال کام کیا ہے اور میرے دل میں پولیس فورس کے لئے ہمیشہ پیار اور عزت رہے گی'۔ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں گذشتہ روز کے واقعے جس میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا، کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 'مذکورہ پولیس افسر اسپتال میں زیر علاج ہے اور وہ ٹھیک ہو رہا ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'خطرات ابھی بھی موجود ہیں لہذا ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:جموں وکشمیر میں ملیٹینسی آخری مرحلے میں داخل، پولیس سربراہ دلباغ سنگھ

بین الاقوامی سرحد پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بارے میں پوچھے جانے پر پولیس سربراہ نے کہا کہ سرحدوں پر بندوبست مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کا حوصلہ بلند ہے اور وہ اپنے وطن کی زمین کا تحفظ کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 'اس سال سب سے زیادہ انکائونٹر ایل او سی پر ہوئے سر حد پار سے دہشت گردوں کو دھکیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن فوج ان کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر لحاظ سے تیار ہے'۔

دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمارا بارڈر گرڈ انتہائی مضبوط ہے۔ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے وجوہات دیکھی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی سے سرحد کے آر پار لوگوں نے راحت کی سانس لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جموں وکشمیر میں ہمیشہ امن کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش میں لگا رہتا ہے لیکن ہماری فوج ان کے عزائم کو ہمیشہ ناکام بنا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details