اردو

urdu

ETV Bharat / state

سکمز بمنہ کے برخواست شدہ ڈاکٹر کو بحال کرنے کا مطالبہ

سرینگر کے سکمز (SKIMS) بمنہ ہسپتال میں ایک ریزیڈنٹ ڈاکٹر کو برخواست کرنے پر اس ہسپتال کے پچاس ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے انتظامیہ کو مذکورہ ڈاکٹر کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

By

Published : Apr 23, 2020, 8:41 PM IST

doctor
سکمز بمنہ کے برخواست شدہ ڈاکٹر کو بحال کرنے کا مطالبہ

سکمز بمنہ میں تعینات ان تمام ڈاکٹروں نے سکمز کے ناظم ڈاکٹر عبدالغنی آہنگر کے نام تحریری طور ایک عرضی پیش کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان مانگنے پر انتظامیہ کو مذکورہ ڈاکٹر کو برخواست کرنے کا فیصلہ ایک سخت قدم ہے۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ دنوں سکمز بمنہ ہسپتال کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو نے ریزیڈ ڈاکٹرآصف علی بھٹ کو پرسنل پروٹیکشن اکیوپمنٹ (پی پی ای) کا مطالبہ کرنے پر نوکری سے برخواست کر دیا تھا۔

ان کا کہنا ہے تھا کہ ’’مسلسل گزارش اور عرضیاں دائر کرنے کے باوجود بھی انتظامیہ نے ڈاکٹروں کو ضروری پی پی ای فراہم نہیں کیا تھا اور پی پی ای دینے کے برعکس انکو ڈرایا اور دھمکایا جا رہا تھا۔‘‘

مذکورہ ڈاکٹر کی حمایت کرتے ہوئے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ناظم سکمز کو لکھا ہے کہ ’’سکمز بمنہ کے پرنسپل ڈاکٹر ریاض انتو سے ڈاکٹر آصف کووڈ 19 کیلئے حفاظتی سامان مہیا کرنے کا بار بار مطالبہ کرتے آئے تھے لیکن حفاظتی سامان دستیاب کرنے کے بجائے پرنسپل نے انہیں ڈرایا اور جیل بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔‘‘

انکا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف ایک ہونہار اور محنت کش ڈاکٹر ہیں جو پیشہ ورانہ فرائض بحسن خوبی انجام دے رہے تھے۔

انہوں نے سکمز کے ناظم سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کو بحال کیا جائے اور ڈاکٹروں کو حفاطتی سامان فراہم کیا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details