اردو

urdu

ETV Bharat / state

طلباء کو راحت، کمروں کا کرایہ طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم - جموں و کشمیر

یہ کمیٹی مختلف مقامات پر فی مربع فٹ کرایہ واضح کرے گی۔ اس میں بجلی، پانی کی فراہمی، اور دیگر اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ محکمہ لیگل میٹرولوجی سے کہا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرے۔

طلباء کو راحت، کمروں کا کرایہ طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم
طلباء کو راحت، کمروں کا کرایہ طے کرنے کیلئے کمیٹی قائم

By

Published : Nov 11, 2020, 8:27 AM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سری نگر شاہد اقبال چودھری نے شہر میں طلباء کے لئے کرایہ کے کمروں کا کرایہ طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ بین محکمانہ کمیٹی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ 15 دن کی مدت میں رپورٹ پیش کرے۔

کمیٹی کا کنوینر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر پی ڈبلیو ڈی، سپرنٹنڈنٹ انجینئر ہائیڈرولک، سپرنٹنڈنٹ انجینئر پاور، چیف ایجوکیشن آفیسر اور ڈپٹی کنٹرولر لیگل میٹرولوجی شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ٹیم کو یہ ہدایت کی ہے کہ وہ سری نگر شہر میں طلباء کو پیش کی جانے والی مختلف اقسام کی رہائش کی بنا پر یکساں نرخ طے کرے۔

یہ کمیٹی مختلف مقامات پر فی مربع فٹ کرایہ واضح کرے گی۔ اس میں بجلی، پانی کی فراہمی، اور دیگر اخراجات کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔ محکمہ لیگل میٹرولوجی سے کہا گیا ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں پر کارروائی کرے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی تھی کہ سرینگر میں طلبا کو کمرہ حاصل کرنے میں دشواری ہوتی ہے اور مکان مالک من مانی رقم وصول کرتے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details