اردو

urdu

ETV Bharat / state

Farooq Abdullah on Flood Situation: راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں - flood situation in kashmir

ممبر پارلیمنٹ و نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے انتظامیہ سے اُن لوگوں کی امدادکاری اور باز آبارکاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے کی اپیل کی جن کے مکانات سیلابی پانی کے نتیجے میں ڈھہ گئے۔ Farooq Abdullah on Flood Situation

Relief and immediate rehabilitation of   flood victims should be taken , Dr. Farooq Abdullah
راحت رسانی اور متاثرین کی فوری بازآبادکاری کے لئے ٹھو س اقدامات اٹھائے جائیں، ڈاکٹر فاروق عبداللہ

By

Published : Jun 22, 2022, 8:46 PM IST

سرینگر:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے وادی، خطہ چناب اور پیرپنچال میں مسلسل اور موسلادھار بارشوں، بادل پھٹنے اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہوئے مالی اور جانی نقصان پر نہایت رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے انتظامیہ سے کئی مقامات پر پھنسے ہوئے کنبوں کو نکالنے کے لیے بچاﺅ کارروائیوں میں تیزی لانے کی اپیل کی تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جاسکے۔

فاروق عبداللہ نے انتظامیہ کی اُن کوششوں کی بھی سراہنا کی جن میں کولگام کے ویشو نالہ میں پھنسے 7 کنبوں کے 50 افراد اور دیگر مقامات پر پھنسے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے حکومت پر زور دیا کہ اُن لوگوں کی امدادکاری اور باز آبارکاری کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں،جن کے مکانات سیلابی پانی کے نتیجے میں ڈھہ گئے اور ایسے کنبوں کے لیے عارضی قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے جن کے مکانات اور رہائشیں ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ممبر پارلیمنٹ نے سیلابی پانی سے منقطع ہوئے سڑکوں رابطوں اور منہدم ہوئے پلوں کی فوری مرمت کی جائے کیونکہ سڑک رابطوں کے ہونے سے ہی ریلف اور راحت کاری کے اقدامات ممکن ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کے لیے خصوصی مالی امداد کا اعلان کیا جانا چاہیے جن کے مال مویشی سیلاب کی نذر ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرینگر جموں شاہراہ کی فوری بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کی بھی اپیل کی اور ساتھ ہی نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے پمپ نصب کرنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

(یو این ائی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details