پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر ہر گزرتے روز کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے میں وبا کے 3308 نئے مثبت معاملے سامنے آئے تھے وہیں پچاس سے زائد افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے۔
وبا کے معاملات میں نمایاں اضافے کے باوجود بھی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں ابھی ایسی صورتحال نہیں ہے کہ مریضوں کو ان مراکز میں رکھنے کی ضرورت پڑے۔ مثبت افراد کا علاج شہر کے ہسپتالوں اور گھروں میں بہتر طریقے سے ہو رہا ہے۔
کووڈ کے خلاف جنگ، حکومت کے دعوے کتنے صحیح؟ - ETV Bharat
ای ٹی وی بھارت نے سرینگر میں واقع ایسے تین کووڈ مراکز کا دورہ کیا۔ جنہیں کووڈ مریضوں کے لیے مخصوص کیا گیا تھا۔ بیشتر مراکز پر انتظامیہ نے تصاویر لینے کی اجازت نہیں دی۔ وہیں شہر کے مرکز میں واقع انڈور اسٹیڈیم کووڈ مرکز میں تالا لگا ہوا تھا۔
کووڈ کے خلاف جنگ، حکومت کے دعوے کتنے صحیح؟
واضح رہے کہ یہ مرکز گزشتہ ماہ کی 28 تاریخ کو قائم کیا گیا تھا اور وہاں 110 بیڈ رکھے گئے ہیں، تاکہ کورونا کے کیسز بڑھنے کے سبب مریضوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔