اردو

urdu

ETV Bharat / state

قومی شاہراہ دو دن بند رہنے سے اقتصادیات پر منفی اثرات

سرکار کی جانب سے ہفتے میں دو دن قومی شاہراہ بند رہنے سے ہر ایک شعبہ بلا واسطہ یا بالواسطہ طور اثرات انداز ہو رہا ہے ۔وہیں وادی کشمیر کی اقتصادیات پر بھی اس سے بُرے نتائج سامنے آرہے ہیں۔

قومی شاہراہ دو دن بند رہنے سے اقتصادیات پر منفی اثرات

By

Published : Apr 10, 2019, 9:03 PM IST

تجارت پیشہ افراد کا کہنا ہے ایک طرف جہاں پہلے ہی قومی شاہراہ یکطرفہ گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے کھلی ہے اور اب سرکار کی جانب سے جو فرمان جاری کیا گیا ہے اس سے وادی میں ضروری اشیاء کی شدید قلت پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ تاجروں کا کاروبار بھی ٹھپ ہو رہا ہے۔

قومی شاہراہ دو دن بند رہنے سے اقتصادیات پر منفی اثرات

فروٹ گرورس جو مال لے کر بیرون ریاست فروخت کرنے جاتے ہیں انہیں بھی نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے وہیں انہوں نےکہا کہ قومی شاہراہ بند رہنے کےدوران نہ ہی وادی سے کوئی مال بیرون ریاست جائے گا اور نہ ہی وہاں سے یہاں کوئی مال آسکے گا۔

تاجر انجمنوں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے کشمیر کی اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ وہیں انہوں نے سرکار پر زور دیا کہ اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

وہیں ٹرانسپورٹر حضرات کا کہنا ہے کہ اتوار اور بدھ کو قومی شاہراہ پر عام ٹریفک پر عائد پابندی سے ان کے کاروباری پر بھی کاری ضرب لگائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا ٹرانسپورٹر حضرات پہلے ہی حالات کے بھینٹ چڑھے ہیں اور اب دو دن بند رہنے سے مزید ٹرانسپورٹ شعبے کو خسارے سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔

وہیں دوسری طرف ڈرائیور حضرات کا ماننا ہے کہ اس صورتحال کے چلتے بنک قسط بھی وقت پر ادا نہیں ہو پائے گی۔ جبکہ داخلی راستوں کے استعمال سے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details