اردو

urdu

ETV Bharat / state

Political Reaction On New Voter List نئی ووٹر لسٹ پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل - نیشنل کانفرنس ترجمان عمران نبی ڈار

الیکشن کمیشن نے جموں و کشمیر میں ووٹرلسٹ کی خصوصی نظرثانی مشق مکمل کر لی ہے۔ اس مرتبہ جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 72 ہزار 872 نئے ووٹرز کا اںدراج ہوا ہے جس کے بعد اب جموں و کشمیر میں کُل ووٹرس کی تعداد 86 لاکھ 59 ہزار 771 ہوگئی۔ New Voters In JK

نئے ووٹر فہرست پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل
نئے ووٹر فہرست پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل

By

Published : Nov 28, 2022, 6:12 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر میں ووٹرس سمری رویزن کے دوران نئے 7 لاکھ 72 ہزار 872 ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے جس سے کُل تعداد میں تقریباً 10.19 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ اب جموں و کشمیر میں کُل ووٹرز کی تعداد 83 لاکھ 59 ہزار 771 ہوگئی ہے۔ New voter Summery JK 2022

نئے ووٹر فہرست پر سیاسی جماعتوں کا ردعمل
ووٹرز کے اندراج سے قبل سابق چیف الیکٹورل افسر ہردیش کمار نے ایک متنازع بیان دے کر یونین ٹریٹری میں سیاسی ہلچل مچائی تھی۔ ہردیش کمار نے اگست میں جموں میں پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ 'جموں و کشمیر میں نئے ووٹر ریوزن کے دوران 20-25 لاکھ نئے ووٹرز درج کیے جائیں گے جن میں غیر مقامی لوگ بھی شامل ہوں گے۔ اس بیان پر یونین ٹریٹری میں سیاسی ہنگامہ برپا ہوا تھا جس پر ایل جی انتظامیہ نے صفائی دی تھی۔

نئے ووٹر ریوزن کے مطابق جموں کشمیر میں اب 42 لاکھ 91 ہزار 687 مرد، 184 تیسری جنس اور 40 لاکھ 67 ہزار 900 خواتین جبکہ 184 خواجہ سرا شامل ہوئے ہیں۔ نئی ووٹر سمری میں 613 نئے پولنگ اسٹیشنز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب جموں و کشمیر میں پولنگ مراکز کی تعداد 11 ہزار 370 ہوگئی ہے۔ اگرچہ نئی ووٹر سمری ریوزن میں 25 لاکھ ووٹرز کا اندراج تو نہیں ہوا لیکن سیاسی جماعتوں کے خدشات ابھی بھی دور نہیں ہوئے ہے۔ New Voters In JK
نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بتایا کہ ان کی جماعت نئی ووٹر لسٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے کہ اس میں اندراج صحیح طریقے سے ہوا ہے یا نہیں۔ National Conference On New Voter List
پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا کہنا ہے کہ سابق چیف الیکٹورل افسر کے بیان نے لوگوں میں خدشات پیدا کیے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ سات لاکھ ووٹر ہی درج کیے گئے ہیں لیکن انتشار برقرار ہے کیوں کہ عوام کے سامنے ابھی مکمل فہرست پیش نہیں کیا گیا ہے۔PDP On New Voter List

ABOUT THE AUTHOR

...view details