سرینگر:مرکزی وزارت داخلہ نے دس کشمیری افراد کو یو اے پی اے (UAPA) کے تحت عسکریت پسند قرار دینے کے بعد اب ریزرو بینک آف انڈیا نے نوٹس جاری کرتے ہوئے مذکورہ افراد کے بینک اکاؤنٹس اور ان کی دیگر مالی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ آر بی آئی نے اس حوالہ سے جاری کی گئی نوٹس میں مزید کہا ہے کہ ’’(عسکریت پسند قرار دیے گئے) ان افراد کی ہر ایک بھی مالی سرگرمی کو یو اے پی اے قانون کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ کو رپورٹ کرنی چاہئے۔‘‘ RBI Directive on Listed Militants Bank Accounts
یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے رواں ماہ مختلف نوٹس جاری کئے ہیں جن میں دس عسکریت پسند، جو پاکستان یا بیرونی ممالک میں مقیم ہیں - کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی جائداد و دیگر اثاثے ضبط کئے۔ ان افراد میں شوکت شیخ، فیاض ڈار، حبیب اللہ ملک، ارشاد احمد، رفیق نائی، باسط ریشی، امتیاز احمد کنڈو، ظفر اقبال، بلال احمد بیگ اور بشیر احمد پیر شامل ہیں۔ UAPA listed Kashmiri Militants