سرینگر: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج سے دو روزہ کشمیر کے پر ہیں۔ اس دوران وہ بڈگام میں انفنٹری ڈے اور سرینگر میں شوریہ دِیوَس کی تقریب میں شرکت کرنے کے ساتھ سرحدی علاقوں کا دورہ کریں گے۔ راجناتھ سنگھ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ہمراہ بڈگام کے ائیر فورس اسٹیشن پہنچ چکے ہیں۔ آج 27 اکتوبر ہے اور آج ہی کے دن سنہ 1947 میں ایکسیشن(الحاق) کے بعد بھارتی فوج کشمیر آئی تھی۔ افسران کے مطابق وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بڈگام میں تعینات فوجیوں اور بھارتی فوجی اہلکاروں سے ملاقات کریں گے اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت بھی پیش کریں گے۔ وہیں اس موقع پر 1947 میں ہوئے واقعات کو تصویریں کے ذریعہ دکھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ راجناتھ سنگھ آج سے جموں کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔
مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ آج 27 اکتوبر کے روز وادی کشمیر کے دورے پر ہیں یہ ان کے دو روزہ دورے کا پہلا دن ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وزیر دفاع وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں انفنٹری ڈے اور شوریہ دیوس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر دفاع سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی تازہ ترین صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ Rajnath Singh To Visit LOC