اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: باران رحمت کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

گزشتہ چند روز سے وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

کشمیر: باران رحمت کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی
کشمیر: باران رحمت کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

By

Published : Mar 12, 2021, 2:21 PM IST

مسلسل بارشوں کے سبب وادی کشمیر میں کئی علاقے زیر آب آ گئے ہیں جبکہ درجہ حرارت میں بھی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ 16 تاریخ تک جاری رہے گا۔

کشمیر: باران رحمت کا سلسلہ جاری، مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کے ساتھ ساتھ برف باری کا امکان ہے جبکہ جموں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

انہوں نے فون پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ جمعہ کی سہ پہر موسم میں بہتری کا امکان ہے تاہم جنوبی کشمیر میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

مزید برفباری اور بارشوں کے حوالے سے انہوں نے کہا: ’’رواں مہینے کی 14 اور 15 تاریخ کو برفباری کا امکان ہے جس کے بعد موسم خشک رہ سکتا ہے۔‘‘

جموں و کشمیر کے مختلف مقامات میں درجہ حرارت کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سری نگر میں جمعہ کو 2.2ڈگری سلشیس، پہلگام میں 0.3گلمرگ میں منفی2.4، ڈگری درج کیا گیا ہے۔ جب کی لداخ میں منفی 4.2 ، کرگل میں منفی 3.2 اور دراس میں منفی 2.6 درجہ حرارت درج کیا گیا۔ وہیں جموں شہر میں 17.5، کٹرا میں 14.4، بٹوٹ میں 6.1، بانہال میں 4.8 ڈگری سلشیس درج کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details